اسلام آباد (نیا محاز )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کاسلامتی کونسل کارکن منتخب ہونابہت بڑی کامیابی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا ہے،سفارتی سطح پر حکومت کی کامیابیاں جاری ہیں، دورہ چین میں وہ موضوعات زیربحث آئےجوپہلے کبھی نہیں آئے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ہر دور میں لازوال رہی ہے، وزیراعظم کی چینی صدر کے ساتھ سوا 3 گھنٹے ملاقات جاری رہی، چینی صدر نے سی پیک کو اپ گریڈ کرنے کی بات کی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کاسلامتی کونسل کارکن منتخب ہونابہت بڑی کامیابی ہے۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں، مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔سوشل میڈیا فائر وال سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دورہ چین کے دوران فائر وال کا لفظ میں نے نہیں سنا، چین کی عظیم دیوار چین دیکھی جب ہم جہاز سے لینڈ کر رہے تھے، اس کے علاوہ کسی وال کا ذکر نہیں ہوا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب تجارت اور سرمایہ کاری کی بات ہوتی ہے تو آج کل اس کا حجم اربوں ڈالرز میں ہوتا ہے، ایم او یوز سائن ہوئے ہیں، معاملات آگے بڑھے ہیں، حتمی اعداد و شمار جلد سامنے آجائیں گے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ سالوں کا کام مہینوں کے اندر ہو رہا ہے، چین، سعودی عرب اور یو اے ای کا دورہ ہو، سفارتی محاظ پر کامیابیاں مل رہی ہیں۔