0

اسلام آباد کی تین قومی نشستوں کا ٹریبونل تبدیلی کیس: الیکشن کمیشن آج محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گا

اسلام آباد (نیا محاز) الیکشن کمیشن ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنائے گا۔

مسلم لیگ ن کی الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن آج 3 بجے محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے آج کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔الیکشن کمیشن نے کیس سے متعلق فیصلہ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر جمعہ کے روز محفوظ کیا تھا۔واضح رہے کہ اسلام آباد سے تین لیگی ایم این ایز نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں