نیویارک (نیا محاز )آل راو¿نڈر عماد وسیم مکمل فٹ نہ ہوسکے۔ ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کیخلاف میچ کے بعد عماد کو واپس بھیجنے کا فیصلہ
نجی ٹی وی سما کے مطابق سپنر عماد وسیم پسلیوں کی تکلیف سے صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں۔
عماد وسیم کو بھارت کے میچ کے بعد وطن واپس بھیجے جانے کا امکان ہے، عماد وسیم کی جگہ مہران ممتاز کو شامل کرنے پر غور جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ عماد وسیم کو بھارت کے خلاف میچ کھلانے کی خواہشمند ہے تاہم آئندہ میچز کیلئے کپتان اور ٹیم مینجمنٹ نے سپنر مہران ممتاز کو تیار رہنے کا کہہ دیا۔ مہران ممتاز گزشتہ دو روز سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کررہے ہیں۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عماد وسیم امریکا کے خلاف سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں۔ میڈیکل ٹیم نے انہیں آرام کا کہا ہے۔ توقع ہے کہ وہ 9 جون کو نیویارک میں بھارت کے خلاف میچ کے لئے دستیاب ہونگے۔