0

اکستان چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستانی سفیر

اشنگٹن(نیا محاز ) امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

ورلڈ افیئر کونسل آف نیو ہیمپشائر کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا سمیت تمام سرکردہ اقوام کا مشترکہ ہدف خطے میں امن اور سلامتی ہے، بھارت کی ترجیح بھی پر امن پڑوس کی ہونی چاہئے۔مسعود خان نے کہا کہ امریکا چین دوستانہ تعلقات کی فضا جاری رہنے سے دونوں ممالک اور دنیاکو فائدہ ہوگا جبکہ پاکستان اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک امریکا اقتصادی شراکت داری جامع ہے اور ہم اپنے تعلقات کو اقتصادی اور دفاعی میدانوں میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مسعود خان کا کہنا تھا کہ قرضوں کے جال سے نکلنے کیلئے ہمارے پاس متحرک مالیاتی نظام ہونا چاہئے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پوری دنیاکے لئے خطرہ بن چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں