لاہور(نیا محاز )پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران خسرہ کے 577کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
حکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ملتان میں 24گھنٹوں کے دوران خسرہ سے 3بچے انتقال کر گئے،پنجاب میں رواں سال خسرہ سے 30بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، محکمہ صحت کاکہناتھا کہ رواں سال 3ہزار سے زائد خسرہ کے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔