0

پاکستان میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد سوا لاکھ سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد (نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 07 جون2024ء) پاکستان میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد سوا لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد میں ہر گزرتے سال کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،سال دو ہزار بائیس تئیس میں پاکستان میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 855 پر پہنچ گئی جو کہ سال دو ہزار اکیس بائیس میں 1 لاکھ 21 ہزار 245 تھی۔

اسی طرح سال دو ہزار بیس اکیس میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 559، سال دو ہزار انیس بیس میں 1 لاکھ 12چہزار 123 ، سال دو ہزار اٹھارہ انیس میں 1 لاکھ 8 ہزار 474 ریکارڈ کی گئی۔سال دو ہزار سترہ اٹھارہ میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 777 ، سال دو ہزار سولہ سترہ میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد 99 ہزار 228، سال دو ہزار پندرہ سولہ میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد 94 ہزار 766، سال دو ہزار چودہ پندرہ میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد 90 ہزسر 276، سال دو ہزار تیرہ چودہ میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد 86 ہزار 183 ، سال دو ہزار بارہ تیرہ میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد 82 ہزار 119 اور مالی سال دو ہزار گیارہ بارہ میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد 77 ہزار 683 کی سطح پر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں