0

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (نیا محاز اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 07 جون2024ء) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گذشتہ ہفتہ کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 6 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1286 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2.11 فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1260 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 6 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1199 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.08 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1198 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1294 روپے، راولپنڈی 1281 روپے، گوجرانوالہ 1300 روپے، سیالکوٹ 1260 روپے، لاہور 1300 روپے، فیصل آباد 1280 روپے، سرگودہا 1273 روپے، ملتان 1281 روپے، بہاولپور 1300 روپے، پشاور 1300 اور بنوں میں 1280 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1165 روپے، حیدرآباد 1180 روپے، سکھر 1290 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1210 روپے اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1177 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں