0

بولڈ تصاویر پر تنقید کے بعد صبور علی کا مؤقف بھی آگیا

کراچی (نیا محاز ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صبور علی کی شیئر کردہ نئی تصاویر پر ان کے شوہر، اداکار علی انصاری مشکل میں پھنس گئے۔

روزنامہ “جنگ “کے مطابق صبور علی کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصویریں صارفین کو نامناسب لگیں اور ان پر منفی تبصرے آنے لگے، اگرچہ یہ تصاویر انہوں نے اپنے ہی شوہر کے ساتھ لی ہیں۔ صبور علی کی تصاویر میں اُنہیں جینز کے ساتھ تنگ سفید رنگ کے ٹاپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

نا صرف یہ بلکہ صبور علی نے اپنی تصاویر کا دفاع کرتے ہوئے کیپشن میں پہلے ہی لکھ دیا کہ ’مجھے یہ اسی طرح پسند ہے‘، گو کہ وہ جانتی ہوں کہ ان تصاویر پر ضرور منفی کمنٹس آئیں گے۔صبور علی کی تصاویر میں ان کے شوہر علی انصاری کو بھی دیکھا جاسکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تنقیدی نشتر کا رُخ اداکارہ کی بجائے ان کے شوہر کی جانب مُڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں