0

آزادی کے بعد بھارت کا پہلا لوک سبھا الیکشن کب ہوا ،بیلٹ پیپر کا سائز کیا تھا ، کتنی نشستیں تھیں اور کس جماعت نے جیتا تھا ۔۔؟ دلچسپ معلومات جانیے

کراچی( نیا محاز) آزادی کے بعد بھارت کا پہلا لوک سبھا الیکشن کب ہوا ،بیلٹ پیپر کا سائز کیا تھا ، کتنی نشستیں تھیں اور کس جماعت نے پہلا لوک سبھا الیکشنجیتا تھا ۔۔؟

اس حوالے سے اہم تفصیلات یہ ہیں کہ بھارتی تاریخ میں پہلا لوک سبھا الیکشن 1951/52 میں ہوا، ابتدائی 5 انتخابات میں کانگریس بڑی پارٹی رہی ، کانگریس کو پہلی بار 77ء کے الیکشن میں شکست ہوئی، اندرا گاندھی قتل کے بعد 84ء میں کانگریس نے 404 نشستیں جیت لیں، یہ ریکارڈ بدستور برقرار ہے ، 2014میں BJPنے 282 نشستیں جیتیں، 84ء کے بعد یہ کسی جماعت کو اکثریت کا پہلا موقع تھا۔

“جنگ ” کے مطابق آزادی کے بعد بھارت کا پہلا لوک سبھا الیکشن 489 نشستوں کے لیے 1951-52 میں 4 ماہ کے دوران ہوئے۔ انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) نے 364 نشستیں جیت کر جواہر لعل نہرو کی وزارت عظمیٰ میں حکومت بنائی۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) 16 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ایک روپے کے کرنسی نوٹ کے سائز کے بیلٹ پیپرز استعمال کیے گئے۔

دوسرے عام انتخابات 1957 میں ہوئے،لوک سبھا کی 494 نشستوں میں وزیر اعظم نہرو کی قیادت میں کانگریس 371 نشستیں جیت کر اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپس آئی۔سی پی آئی پھر 27نشستوں کے ساتھ رنر اپ بنی۔

ساتویں عام انتخابات 1980میں ہوئے۔اندرا گاندھی کی قیادت والی کانگریس 529 میں سے 353 سیٹیں جیت کر اقتدار میں واپس آئی۔ایوان میں اگلی سب سے بڑی پارٹی جنتا پارٹی (سیکولر) 41 نشستوں کے ساتھ تھی۔یہ پہلا موقع تھا کہ موسم سرما میں انتخابات منعقد ہوئے۔

آٹھویں عام انتخابات1984 میں ہوئے،اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ہمدردی کے ملک گیر سونامی پر سوار راجیو گاندھی کی قیادت والی کانگریس نے 514 میں سے 404 نشستیں جیت لیں۔یہ پہلا اور واحد موقع ہے جب کسی سیاسی پارٹی کو لوک سبھا میں 400 سے زیادہ سیٹیں ملیں۔تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) 30 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی پارٹی بنی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں