کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں عمران خان کی بریت بنتی ہی نہیں تھی۔
اگر شک کا فائدہ ملزم کو ہی دیا جانا ہے
تو ججوں کو کہیں بھی شک ہوسکتا ہے، ملزم کو شک کی بنیاد پر دو جمع دو چار کیس میں بھی بری کردیا جانا پورے نظام عدل کا بھٹہ بٹھانے کے برابر ہے۔سائفر کیس کو واپس بھیج دینا چاہیے تھا ، عمران خان کی بھول ہے کہ وہ طاقت سے سب کو بلڈوز کردے گا، اسٹیبلشمنٹ عمران خان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کرے گی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔