0

پاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری، 16ویں سے 14 ویں پوزیشن پر آگئی

کوالا لمپور (نیا محاز )انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ( ایف آئی ایچ ) رینکنگ میں پاکستان ہاکی ٹیم 16ویں سے 14 ویں پوزیشن پر آگئی۔

کینیڈا کو شکست دینے کے بعدپاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آئی، قومی ٹیم نے گزشتہ روز کینیڈا کو 8 -1 سے شکست دی جس کے بعد قومی ہاکی ٹیم 16ویں سے 14 ویں پوزیشن پر آگئی۔پاکستان عالمی رینکنگ میں 17 ویں پوزیشن پر جاچکا تھا، اذلان شاہ کپ سے قبل پاکستان 17 ویں سے 15 ویں پوزیشن پر آیا تھا تاہم اذلان شاہ کا فائنل ہارنے کے بعد پاکستان 15 ویں سے 16 نمبر پر چلا گیا تھا۔اس کے بعد نیشنز کپ میں ملائیشیا کے خلاف میچ برابر کرنے اور پھر کینیڈا کے خلاف بڑی کامیابی کے بعد پاکستان 16 ویں سے 14 ویں پوزیشن پر آگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں