0

سائفر کیس میں عمران خان کی بریت پر امریکا کا ردعمل بھی آ گیا

واشنگٹن (نیا محاز )امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔

واشنگٹن میں ہونے والی پریس بریفنگ میں بانی تحریک انصاف کی سائفر کیس میں بریت سے متعلق سوال کیا گیا۔ اس پر ملر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوالات کا کئی بار جواب دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے، ہم مختلف ممالک سے متعلق فیصلے کیلئے مناسب حالات اور سیاق وسباق کو مدنظر رکھتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے بانی پی آئی کے عدت کیس سے متعلق بھی سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں