0

کبریٰ خان کا اصل نام سامنے آگیا

لاہور () پاکستانی ڈراموں کا شوقین شاید ہی کوئی ایسا شخص ہوگا جو کبریٰ خان کا نام نہ جانتا ہو لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کا اصل نام کبریٰ خان نہیں بلکہ کچھ اور ہے؟اگر نہیں تو چلئے آپ کو بتاتے ہی

آج نیوز کے مطابق کبریٰ خان 14 جون 1993ء کو ملتان میں پیدا ہوئیں اور لندن میں پلی بڑھیں۔انہوں نے شوبزکی دنیا میں قدم رکھا تو شروعات ماڈلنگ سے کی، لیکن پھر مختلف گلوکاروں کی میوزک ویڈیوز میں ماڈلنگ کے ذریعے انہیں اداکاری کا موقع ملا۔انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 2014ء میں فلم سے کیا اور اس کے بعد ٹی وی ڈراموں میں نظر آنا شروع ہوئیں۔

کبریٰ نے بےشمار فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کی نامور فلموں میں سُپر اسٹار، نامعلوم افراد، پرواز ہے جنوں، لندن نہیں جاؤنگا، ویلکم ٹو کراچی و دیگر شامل ہیں، کبریٰ خان کا اصل نام رابعہ ہے اور پورا نام رابعہ خان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں