0

پاکستان میں عیدالاضحی عیدالاضحی 17 جون کو ہونے کا امکان‘7جون کو ذی الحجہ کا چاند نظرآسکتا ہے

06 جون کی شام دنیا کے کسی بھی اسلامی ملک میں ہلال کی رویت ننگی آنکھ تو درکنار، ٹیلی سکوپ سے بھی ممکن نہیں.خالد اعجازمفتی سیکرٹری رویت ہلال ریسرچ کونسل

لاہور( نیا محاز اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون۔2024 ) رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے عیدالاضحی 17 جون کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ 29 ذی القعد جمعہ المبارک 07 جون کی شام مطلع صاف ہونے کی صورت میں ہلال کی رویت بہ آسانی ممکن ہے ذی الحجہ کا آغاز ہفتہ 08 جون 2024ءکو ہو گا جبکہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ پیر 17 جون کو ہو نے کا امکان ہے.

انہوں نے کہا کہ 06 جون کی شام دنیا کے کسی بھی اسلامی ملک میں ہلال کی رویت ننگی آنکھ تو درکنار، ٹیلی سکوپ سے بھی ممکن نہیں‘نیا چاند جمعرات 06جون 2024ءکو پاکستانی وقت کے مطابق بعد دوپہر 5 بج کر 38 منٹ پر پیدا ہو گا 29 ذی القعد 07 جون 2024ءکی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر رویت ہلال کے لئے 19گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے جو پاکستان کے تمام علاقوں میں 25 گھنٹوں سے زائد جبکہ جیوانی میں 26 گھنٹوں سے بھی زائد ہو گی.

انہوں نے بتایا کہ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، وہ کراچی میں 70منٹ، جیوانی میں 71 منٹ، لاہور اور کوئٹہ میں 74 منٹ، اسلام آباد میں 76 منٹ، پشاور، چارسدہ اور مظفر آباد میں 77 منٹ جبکہ گلگت میں 78 منٹ ہو گا لہٰذا پاکستان کےجن علاقوں میں بھی مطلع صاف ہوا تو وہاں ننگی آنکھ سے ہلال کی رویت بہ آسانی ممکن ہو گی لہٰذا ہفتہ 08 جون سے ذوالحجہ کا آغاز ہو گا اور پاکستان میں عیدالاضحیٰ پیر 17 جون 2024 کو ہونے کا امکان ہے.

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، مراکش اور برونائی سمیت کسی بھی اسلامی ملک میں 06جون 2024ءکی شام ہلال کی رویت ننگی آنکھ تو درکنار ، ٹیلی سکوپ سے بھی ممکن نہیں ہے واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بھی ذوالحج کا چاند 7 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کر رکھا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بھی عیدالاضحی 17 جون کو ہونے کا امکان ہے. حکومت کی جانب سے عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے، ذوالج کا چاند نظر آنے کا بعد باضابطہ طور پر عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا عید 17 جون بروز پیر ہونے کا امکان ہے، 16 جون کو اتوار ہونے کی وجہ سے پورے پاکستان میں چھٹی ہو گی سرکاری تعطیلات 17 جون سے 19 جون تک ہو سکتی ہیں اگر چاند 7 جون کو نظر نہیں آتا تو اس صورت میں پاکستان میں عیدالاضحیٰ 18 جون بروز منگل ہو گی، اس صورت میں ملازمین کو 17 سے 20 جون تک تعطیلات ہو سکتی ہیں.

ہفتہ اتوار کو سرکاری چھٹی کرنے والے اداروں کے ملازمین 17 جون کو عید ہونے کی صورت میں پانچ چھٹیوں سے مستفید ہوں گے اگر عید 18 جون کو ہوتی ہے تو ملازمین کو چھ چھٹیاں ملنے کا امکان ہے عیدالاضحی کے موقع پر سرکاری ملازمین کی چھٹیوں کا حتمی فیصلہ اور اعلان حکومت کی جانب سے یکم ذوالج کے بعد کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں