0

حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی

کراچی(نیا محاز ) حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر خالد بخاری کے مطابق زیرِ علاج مزید ایک زخمی جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

ایکسپریس کے مطابق آج صبح 32 سالہ فیضان ولد اسحاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، وہ اس واقعے میں 100 فیصد جھلس گیا تھا۔ حیدرآباد سلینڈر دھماکے کے 13 زخمیوں کا سول اسپتال کے برنس وارڈ میں علاج جاری ہے جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں ذیادہ تر بچے شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں