0

ِبرتنوں میں چھپائی منشیات کراچی ایئرپورٹ پرپکڑی گئی ، مسافر گرفتار

کراچی (نیا محاز)ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے برتنوں میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی منشیات برامد کرکے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق دوحا (قطر) کی پرواز پر جانے کیلئے پہنچے مسافر ارمان نے مذکورہ منشیات برتنوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 5.7 کلو گرام حشیش برآمد کرکے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ حشیش کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں