0

بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی کا دعوت نامہ انٹرنیٹ پر سامنے آگیا

ممبئی(نیا محاز ) بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی 12جولائی کو ہونے جا رہی ہے، جس کے دعوت نامے کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق دعوت نامے پر بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب بی کے سی، ممبئی میں واقع جیو ورلڈ سنٹر میں 12جولائی 2024ء کو منعقد ہو گی،
جس میں بھارت کے روایتی ملبوسات زیب تن کیے جائیں گے۔
13جولائی کو شبھ آشیواد کی تقریب ہو گی جس میں انڈی فارمل ڈریس کوڈ فالو کیا جائے گا جبکہ 14جولائی کو ’منگل اُتسو ‘ ہو گا جس کا ڈریس کوڈ انڈین شیک (Chic)ہو گا۔ واضح رہے کہ ان دنوں امبانی خاندان ایک بحری جہاز میں اننت امبانی اور رادھیکا کی پری ویڈنگ تقریبات میں مصروف ہے جو چار دن تک جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں