0

یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم نایاب نے کانز میں 2 اعزاز اپنے نام کرلیے

کراچی(نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 31 مئی2024ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم نایاب نام یاد رکھنا نے کانز فلم فیسٹیول میں 2اعزاز اپنے نام کر لیے۔تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ورلڈ فلم فیسٹیول کانز کے آفیشل پیج پر اپریل کیلئے مختلف کیٹیگریز میں اعزاز جیتنے والوں کے نام شیئر کیے گئے ہیں۔

بعدازاں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی ورلڈ فلم فیسٹیول کانز کی پوسٹ ری شیئر کرکے اپنی ڈیبیو فلم نایاب نام یاد رکھنا کی کامیابی کا اعلان کیا اور اپنی ٹیم کو مبارک باد بھی پیش کی۔ادھر فلم کے ہدایت کار عمیر ناصر علی نے بھی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہوں نے اپنی فلم نایاب کے لیے کانز ورلڈ فلم فیسٹیول میں پہلی بار بہترین فلم ساز اور بہترین غیر ملکی فلم کے 2اعزاز اپنے نام کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں