اسلام آباد (نیا محاز)وفاقی بجٹ میں چائے کی پتی، چینی، چاول اور آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس کی چھوٹ مزید کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال بجٹ کے بعد مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے سیل ٹیکس کی رعایتیں ختم کرنے اور محدود کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بجٹ میں دودھ، چائے کی پتی اور چینی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ بجٹ میں پیکٹ دودھ، چاول اور آٹا بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فاٹا اور پاٹا میں کھلی چائے کی پتی پر سیلز ٹیکس عائد کیا جائے۔ آئی ایم ایف نے زیرو ریٹڈ سیل ٹیکس سیکٹر پر 5 سے 10 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔