0

سعودی عرب میں غیرقانونی حجاج کرام کی گرفتاری شروع

سعودی پولیس کی جانب سے میقات سے حجاج کرام کو گرفتار کیاگیا،رپورٹ
مکہ مکرمہ(نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 31 مئی2024ء) حج سے قبل جہاں دنیا بھر کے مسلمان اس اہم فریضے کو ادا کرنے کے لیے مکہ مکرمہ کا رخ کرتے ہیں اس اہم فریضے کے دوران قوانین کی خلاف ورزی بھی مشکل میں ڈال دیتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حج 2024 سے قبل بھی سعودی عرب کی جانب سے کچھ ایسا ہی کیا گیا ہے، جس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

سعودی اتھارٹیز کی جانب سے 24 حجاج کرام کو گرفتار کیا ہے، جبکہ تمام 22 حجاج کرام کو تحویل میں رکھا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حجاج کرام کی جانب سے مدینہ شہر سے 9 کلومیٹر کے فاصلے پر مسجد ذوالحلیفہ میں میقات میں تھے، کہ اسی دوران سعودی انتظامیہ کی جانب حجاج کرام کو گرفتار کیا گیا ہے۔سعودی حکام کے مطابق حجاج کرام حج ویزا دستاویزات حکام کو دکھانے میں ناکام رہے، جس کے باعث انہیں گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ویزا پالیسی کی خلاف ورزی پر کاروائی کا عندیہ بھی دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب انڈوشنیئن میڈیا کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے، کہ تحویل میں لیے گئے تمام حجاج کرام کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔انڈونیشیا کے ادارے پروسپیکٹو انڈونیشئین حجاج کرام بیر علی سیکٹر کے سربراہ عزیز ہیگیمور کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے، کہ 22 انڈونیشئین حجاج کرام کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں