0

کیا پاکستانی ٹیم ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلے گی؟ سنیل گواسکر کی پیشگوئی

نئی دہلی (نیا محاز )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی چار ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی۔

ہر کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی دنیا بھر کے سابق کرکٹرز سیمی فائنل اور فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئیاں کرتے ہیں اور ٹیم، حقائق اور کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پسندیدہ ٹیموں کا انتخاب کرتے ہیں۔

اب سنیل گواسکر نے بھی چار ٹیمیں منتخب کی ہیں جو کہ ان کے خیال میں سیمی فائنلسٹ ہوں گی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سنیل گواسکر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان کا نام نہیں لیا، سابق کپتان کے مطابق سیمی فائنل میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز پہنچے گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 2 جون بروز اتوار سے ہوگا جہاں گروپ سٹیج میں دو مقابلے ہوں گے، پہلا امریکا اور کینیڈا کے درمیان جبکہ دوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیو گنی کے درمیان ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں