اسلام آباد نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزارت خزانہ بجٹ تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 10 جون کو بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں آئی ایم ایف شرائط کو شامل کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرِ خزانہ نے عوام دوست بجٹ کی تیاری پر قائم مقام صدر کو بریفنگ دی۔قائم مقام صدر سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے مہنگائی پر قابو پانے کے لئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔