اسلام آباد( نیا محاز )سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں آئندہ بجٹ کےلیے پبلک سیکٹر ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی)کےلیے1250ارب روپے یا 1500ارب روپے مختص کرنے کے2 آپشنز میں سے کسی ایک کی منظوری پر غور کریگا۔
فی الوقت وزارت خزانہ نے اشارہ دیا ہے کہ ترقیاتی بجٹ کےلیے 1000ارب روپے رکھے جائیں گے اور حکومت 250ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے انکارپوریٹ کر سکتی ہے جس سے پی ایس ڈی پی کا حجم بڑھ کر1250ارب روپے ہوسکتا ہے۔
“جنگ ” کے مطابق وزارت پلاننگ کی خواہش ہے کہ وہ پی ایس ڈی پی کو1500ارب روپے تک بڑھا لے بشرطیکہ وزارت خزانہ اس کیلئے مختص کی جانے والی رقم کو 1000ارب سے بڑھا کر 1250ارب روپے کر دے اور پھر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے طریقے کے ذریعے 250 ارب روپے مزید اکٹھے کر کے اس کا حجم 1500 ارب روپے دکھایاجاسکے۔