0

گورنر پنجاب بھی ہتک عزت بل پر بول پڑے ، 18ویں ترمیم کی بات بھی کر دی

اسلام آباد ( ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ہتک عزت بل حرف آخر نہیں اس پر صحافتی تنظیموں اور سٹیک ہولڈرز سے بات ہونی چاہیے، مزید بہتر بنایاجائے۔ بل پر ملک میں طوفان برپا ہے، سوچنے کی ضرورت ہے

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبا ن حامد میر سے گفتگو میں کیا ۔ پروگرام میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے بھی شرکت کی ۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ ہتک عزت بل پر ملک میں طوفان برپا ہے بل پر سوچنے کی ضرورت ہے، ہتک عزت بل پر بات چیت ہو اور اس کو مزید بہتر بنایاجائے، میری ضرورت ہوئی تو میں بھی اس عمل میں شامل ہوسکتا ہوں،امید ہے ہتک عزت بل کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، بل پڑھنے کے بعد اپنی قانونی ٹیم کو دوں گا وہ بھی اسے دیکھیں گے، امکان ہے میں پنجاب حکومت کو ہتک عزت بل پر نظرثانی کا کہوں گا، امید ہے اتفاق رائے ہوجائے گا لیکن اگر صوبائی اسمبلی سے بل واپس آیا تو اٹھارہویں ترمیم کے تحت برداشت کرنا پڑے گا، خواہش ہے بل پر طاقتور حلقے، صحافتی تنظیمیں اور سٹیک ہولڈرز دوبارہ بات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں