کراچی(نیا محاز )کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر ،کے الیکٹرک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ لیا،کے الیکٹرک نےبجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کردی۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف34 روپے فی یونٹ بنتا ہے ،کے الیکٹرک نے 7 سالہ ملٹی ائیر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے،کے الیکٹرک نے2023 تا 2030 کا ملٹی ائیر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔
درخواست میں بجلی کی قیمت کا ای پی پی کمپوننٹ 18 روپے 88 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے، اس کے علاوہ ٹیرف میں بجلی کی قیمت کا سی پی پی کمپوننٹ 12 روپے 54 پیسے فی یونٹ مانگا گیا ہے،ٹرانسمیشن چارجز 3.48،ڈسٹری بیوشن چارجز 3.84 روپے فی یونٹ شامل کرنے کی درخواست کی گئی جبکہ آپریشن اینڈ مینٹیننس 0.42 اور ریٹیل مارجن 0.59 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے،ریکوری لاس الاؤنس کی مد میں 2 روپے88 پیسے فی یونٹ مانگے گئے ہیں ۔
بجلی ٹیرف میں ورکنگ کیپیٹل 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے،نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر شراکت داروں سے7روز میں رائے مانگ لی ہے۔