0

رن وے پر ملازم ہوائی جہاز کے پہیے کے نیچے آ گیا

ماسکو (نیا محاز ) سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات سے متعلق خبریں تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔

آج نیوز کے مطابق حال ہی میں غیر ملکی میڈیا کی جانب سے ایک ایسا واقعہ رپورٹ کیا گیا ہے جو کہ اپنی نوعیت کا حیران کن ثابت ہو رہا ہے۔دی سن کے مطابق روسی شہر یکاترنبرگ میں واقع ائیرپورٹ کولتسوو میں ایک ہوائی جہاز کی زد میں آ کر گراؤنڈ کریو ممبر بچ تو گیا ہے، تاہم زخمی ضرور ہو گیا ہے، 32 سالہ ریل مقامی ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کریو ممبر کی ذمہ داریاں نبھا رہا تھا، کہ اسی دوران ایئر بس اے 230 کے فرنٹ لینڈنگ گیئر کی زد میں آ گیا۔

اورل ایئرلائنز کی زد میں آنے والے گراؤنڈ کریو ممبر کے حوالے ایئرلائن کی جانب سے باضابطہ ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ایئرلائن کے مطابق ایئر کرافٹ پارکنگ لاٹ سے جہاز کو ٹیکسنگ کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ورکر زد میں آ گیا، جبکہ ملازم کی ٹانگ زخمی ہوئی ہے۔موقع پر ایمبولینس بلوا لی گئی تھی، جہاں ملازم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نیو یارک پوسٹ کے مطابق ریل کی ایک ٹانگ شدید متاثر ہوئی ہے، جبکہ مریض کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔دوسری جانب روسی انویٹسی گیشن کمیٹی کی جانب سے نامعلوم پائلٹ کو قصوروار ٹہراتے ہوئے فلائٹ سے اتار دیا گیا ہے، جبکہ کرمنل کیس بھی کھول دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں