0

اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر اپوزیشن حکومت کو دھکا دینے میں کامیاب نہیں ہوگی: مجیب الرحمان شامی

کراچی (نیا محاز ) سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمٰان شامی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر اپوزیشن حکومت کو دھکا دینے میں کامیاب نہیں ہوگی ،جب تک شہباز شریف وزیراعظم ہیں حکومت کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں ہوگی . جنرل عاصم منیر اور شہباز شریف کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا بہت مشکل ہوگا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں کیا ۔پروگرام میں نمائندہ” دی نیوز “مہتاب حیدر اور سینئر کورٹ رپورٹر حسنات ملک نے بھی شرکت کی ۔

مجیب الرحمان شامی کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر اپوزیشن حکومت کو دھکا دینے میں کامیاب نہیں ہوگی، جب تک شہباز شریف وزیراعظم ہیں حکومت کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں ہوگی. جنرل عاصم منیر اور شہباز شریف کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا بہت مشکل ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن اور محمود خان اچکزئی وسیع تر سیاسی مفاہمت کی طرف جائیں اور نواز شریف اور آصف زرداری کو بھی ساتھ لے لیں۔

پروگرام میں نمائندہ” دی نیوز “مہتاب حیدر نے کہا کہ رواں سال انویسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی ریشو پچھلے 50 سال میں سب سے کم رہا ہے،حکومت کو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانا پڑیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں