کراچی (نیا محاز) مائی ایمپیکٹ میٹر کی بانی اور سی ای او کنول چیمہ کے اعزاز میں امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے عشائیہ کا اہتمام کیا، مائی ایمپیکٹ میٹر، پاکستان کاوہ پہلا ادارہ ہے جس نے خیرات کے تمام تر معاملات کو ڈیجیٹل طریقے سے آسان اور شفاف بنایا ہے، اس کی بانی اور سی ای او کنول چیمہ کو امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی طرف سے عشائیہ پر مدعو کیا گیا، یہ تقریب دو دن پہلے پاکستان ہاؤس واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی۔
کنول چیمہ کو اس اجتماع میں دعوت ان کی با اثر قیادت اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے خیراتی نظام میں انقلاب لانے کے لئے مائی ایمپیکٹ میٹر کے مؤثر کام کا ثبوت ہے۔عشائیہ کی میزبانی پاکستانی سفیر مسعود خان نے کی جہاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کے درمیان بامعنی بات چیت ہوئی۔ تقریب میں کنول چیمہ نے خیرات کے نظام کو مکمل شفاف و آسان بنانے میں مائی ایمپیکٹ میٹر اپلیکیشن کے اختراعی کام پر تفصیلات سے آگاہ کیا اور سماجی بھلائی کے لئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔
یہ عشائیہ اور پہچان،خیرات کے ڈیجیٹل اقدامات کے ذریعے معاشرے میں مثبت اثر ڈالنے میں مائی ایمپیکٹ میٹر کی لگن کی تصدیق کرتی ہے۔تقریب میں موجود شرکاء اور انفلوینسرز نے مائی ایمپیکٹ میٹر کے وژن اور اقدامات کو سراہا۔ عشائیہ میں انسانیت، ٹیکنالوجی اور سماجی اختراع سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت ہوئی۔