0

لاہور میں 29 تولہ زیورات لوٹنے کا واقعہ، تحقیقات میں حیران کن انکشاف

لاہور(نیا محاز )لاہور پولیس نے نوسر بازی کی واردات میں لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹے جانے کے معاملے کے حوالے سے شکوک کا اظہار کیا ہے۔
بھکر سے( ن) لیگ کے رکنِ پنجاب اسمبلی کی اہلیہ نے مسلم ٹاؤن، لاہور میں اس واردات کا دعویٰ کیا ہے

نجی ٹی وی” چینل “کے مطابق سعید اکبر نوانی کی اہلیہ نفیسہ سعید نے ون فائیو پر کال کرکے بتایا کہ ڈالے پر سوار 4 افراد نے روک کر چیکنگ کے بہانے 73 لاکھ روپے مالیت کے 29 تولہ زیورات اور 44 ہزار روپے نقد لوٹ لیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نفیسہ سعید نے پہلے کہا 10 تولہ زیورات تھے اور پھر بتایا کہ زیورات 29 تولہ تھے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ سیف سٹی کیمروں سے چیکنگ کرنے پر کسی واردات کے شواہد نہیں ملے۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی گاڑی کھڑی تھی مگر اس کے قریب کوئی گاڑی رُکی نہ شخص۔ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں