0

القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوتی ہے تو یہ سیاسی انتقام ہوگا،شیر افضل مروت

پشاور(نیا محاز)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہاہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوتی ہے
تو یہ سیاسی انتقام ہوگا، اسی طرح کیسز اور سزائیں دیتے رہیں گے تو پھر اس کا نتیجہ احتجاج ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نگران حکومت کے دور میں میرے خلاف دو درجن سےزائدکیسز بنائے گئے،تمام کیسز ہائیکورٹ میں چیلنج کئ
ے، عدالت نے میری گرفتاری روک دی ہے، میرے بیان پر بانی پی ٹی آئی ناراض ہوئے تو بیان بازی سے اجتناب کا اعلان کیا، میں کسی سے اختلافات نہیں رکھتا، لوگ مجھے نہیں چھوڑتے ہیں
،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جب ملاقات ہوگی تمام اختلافات ختم ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں