0

گارنٹی سے کہتا ہوں بانی پی ٹی آئی اسمبلی نہ چھوڑتے تو دوبارہ وزیراعظم بن جاتے: علامہ طاہراشرفی

اسلام آباد(نیا محاز )چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ گارنٹی سے کہتا ہوں بانی پی ٹی آئی اسمبلی نہ چھوڑتے تو دوبارہ وزیراعظم بن جاتے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی نے ایک خصوصی ٹی وی انٹرویو میں پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ مذاکرات چاہتے ہیں لیکن اناقربان کرناہوگی۔بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر علامہ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی خودپرقابو رکھتے تو یہ نوبت نہ آتی ، ان کی حکومت کسی نے نہیں انہوں نے خود گرائی۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ گارنٹی سے کہتاہوں بانی پی ٹی آئی اسمبلی نہ چھوڑتے تو دوبارہ وزیراعظم بن جاتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں