0

اسلام قبول کرنیوالے کورین گلوکار داﺅد کم کا مسجد کی تعمیر کاخواب پورا ہوگیا،افتتاح کردیا

سئیول (نیا محاز )اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریا کے معروف گلوکار و یوٹیوبر داو¿د کم نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، کوریا کے شہر انچیون میں مسجد کا افتتاح کر دیا۔

انسٹاگرام پر یوٹیوبر نے ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ ان کا خواب پورا ہوگیا، انچیون میں واقع جزیرے یونگ جونگ میں مسجد کا افتتاح کردیا ہے۔مذکورہ ویڈیو میں انہوں نے مسجد کی تعمیر کے مختلف مراحل دکھائے ہیں اور ان ساتھیوں کا بھی تعارف کروایا جنہوں نے اس کی تعمیر کے دوران ان کی مدد کی۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مسجد کی تعمیر میں تعاون کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ الحمدللہ آخر کار میں کامیاب ہوگیا، آپ کے تعاون سے میں اللہ کا گھر بنانے کے قابل ہوا۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ پریشان ہیں لیکن میں مسجد کی تعمیر کا خواب کبھی ترک نہیں کروں گا۔

شکریہ۔۔۔گلوکار و یوٹیوبر نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ اگر میرے فالوورز میں سے کوئی میری کسی طرح سے مدد کرنا چاہتا ہے تو براہِ کرم میرے لئے رضاکارانہ طور پر مدد کرسکتا ہے۔انہوں نے اس حوالے انسٹاسٹوری بھی شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد کے افتتاح کے بعد انہوں نے دیگر نمازیوں کے ساتھ نماز کی ادائیگی کی۔

واضح رہے کہ داﺅد کم نے مسجد کی تعمیر کے لئے 1 لاکھ 36 ہزار 500 ڈالر میں زمین خریدی تھی، جس کے لئے انہوں نے عطیات جمع کئے تھے۔عطیات جمع کرنے کا باعث سوشل میڈیا اور میڈیا پر ان کے حوالے سے مسجد کی تعمیر کے نام پر فراڈ کرنے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔بعدازاں انہوں نے مسجد کی تعمیر کے لئے موصول ہونے والے تمام عطیات واپس کردیے، مسجد کے لئے خریدی گئی زمین بھی اس کے مالک کو واپس کردی اور اپنے اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے متبادل راستہ تلاش کرنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ داو¿د کم کو باضابطہ طور پر کم کیون وو کے نام سے جبکہ پیشہ ورانہ طور پر جے کم کے نام سے جانا جاتا ہے اور ا±نہوں نے ستمبر 2019ء میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں