0

آئی ایم ایف کی طرف سے نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹر میں تبدیل کرنے کی کوئی شرط نہیں،وزیر توانائی

اسلام آباد(نیا محاز )وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹر میں تبدیل کرنے کی کوئی شرط نہیں،

موجودہ صورتحال میں سولر سسٹم پر لگائی گئی قیمت کی ریکوری بہت کم مدت میں ہو رہی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر وانائی نے کہاکہ جو بھی فیصلہ ہوگا سٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لیا جائے گا، ٹرانسمیشن سسٹم کی کمزوری کی وجہ سے بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں دو سے تین گھنٹے زہادہ ہو جاتے ہیں،کچھ تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کرنا چاہ رہے ہیں، جس سے ریٹ میں کمی ہو گی،ان کا کہناتھا کہ تقسیم کار کمپنی میں چوری اور مافیا چل رہے ہیں، جس کی وجہ سے پارنچ روپے تک فرق ہے،

اویس لغاری نے کہاکہ عوام سے درخواست کرتا ہوں کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھوں میں انویسٹ کریں،ان کا کہناتھا کہ علی امین کی دھمکیوں اور ان کی سیاست کا بوجھ کون برداشت کرے گا؟علی امین نے مجھے دو تین بار کال کی کہ معاملہ حل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں