لاہور (نیا محاز )ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین کو ایچی سن کالج کا پرنسپل مقرر کردیا گیا۔
گورنر پنجاب کی زیر صدارت ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین کی بطور پرنسپل نام کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں علی ایاز صادق، مصطفیٰ رمدے، علی پرویز اور خواجہ حسان نے شرکت کی۔واضح رہے کہ سابق پرنسپل کے استعفے کے بعد تاحال پرنسپل ایچی سن کالج کی سیٹ خالی تھی۔