0

گندم درآمد سکینڈل : وزیراعظم کی ہدایات کے باوجود تاحال تحقیقات ادھوری

اسلام آباد (نیا محاز )گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے سیکرٹری کابینہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی تحقیقات مکمل نہ کرسکی
اور 13 لاکھ ٹن درآمدی گندم میں کیڑے نکلنے کا معاملہ بھی انجام تک نہ پہنچ سکا۔
روزنامہ جنگ نے ذرائع انکوائری کمیٹی کے حوالے سے بتایا کہ ابھی ہمارا کام مکمل نہیں ہوا۔ڈھائی ہفتے گزرنے کے باوجود کمیٹی کی رپورٹ سامنے نہیں آسکی جبکہ وزیراعظم نے ایک ہفتے میں رپورٹ مانگی تھی۔

واضح رہے کہ بعد میں کمیٹی کے ٹی او آر میں بھی اضافہ کردیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کو ہٹانے کے بعد نیا ایم ڈی تعنیات نہیں ہوسکا، 4 لاکھ ٹن اضافی گندم خریدنے کا عمل بھی شروع نہیں ہوسکا ہے۔ذرائع کے مطابق سرکاری نرخوں سے کئی گنا کم قیمت پر گندم کی فروخت جاری ہے، پنجاب میں گندم کی بوری 6 ہزار روپے کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
آٹا مل مالکان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی نئی بمپر فصل آئی ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم فی من 3 ہزار روپے کی ہے اور کوالٹی بھی سرکاری گندم سے اچھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں