0

معروف پاکستانی اداکار نے ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد دوسری شادی کا مشورہ دیدیا

لاہور (نیا محاز) پاکستانی معروف ہدایت کار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر و اداکار نبیل ظفر نے بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکار کے انٹرویو کا ایک مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرتے اور مختلف امور پر بات چیت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔دوران پروگرام ایک سیگمنٹ میں اداکار سے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی گزشتہ دنوں ’میں اکیلی کافی ہوں‘ کے عنوان سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے حوالے سے سوال کیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ ’ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ میں اکیلی کافی ہوں، کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نبیل ظفر نے انہیں دوسری شادی کا مشورہ دیا اور کہا کہ زندگی ایک انسان پر ختم نہیں ہوتی ہے، یہ ہی ہمارا دین بھی کہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ شخص اپنی زندگی میں آگے بڑھ گیا ہے تو آپ کو بھی آگے بڑھ کر دوسری شادی کرلینی چاہئے اکیلے رہنے سے زندگی نہیں گزرتی، اللہ تعالیٰ نے بھی انسان کو اسی لیے بنایا ہے تاکہ وہ اکیلے رہنے کی بجائے ایک خاندان کی صورت میں رہے، بصورت دیگر ہر انسان اپنے لیے کافی ہے لیکن دنیاوی معاملات اس طرح نہیں چلتے۔
یہاں یہ واضح رہے کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مذکورہ ویڈیو اپنی قریبی دوست اور اداکارہ نشرت بھروچا کی فلم ’اکیلی‘ کی پرموشن کے لیے شیئر کی تھی۔اداکارہ نشرت بھروچا کی فلم ’اکیلی‘ ابتداً 2023 میں ریلیز کی گئی تھی جسے حال ہی میں بھارتی آن لائن اسٹریمنگ سائٹ ’جیو سنیما‘ پر دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے۔

فلم اکیلی کی کہانی ایک عام بھارتی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ایک جنگ زدہ علاقے میں پھنس جاتی ہے جہاں اس کے لیے زندہ رہنا اپنے آپ میں ایک ایک جنگ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں