نیویارک (نیا محاز ) پاکستانی خوبرو معروف اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب آج کل سب سے دور چھٹیاں منانے بیرون ملک پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء اور شعیب ملک نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر دلکش مقامات سے خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔امریکی شہر نیو یارک سٹی میں موسم سرد ہونے کے سبب دونوں معروف شخصیات نے گرم کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور سرد موسم سے محظوظ ہو رہے ہیں۔
اداکارہ ثناء جاوید نے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل اور نظرِ بد دور کا ایموجی استعمال کیا ہے جبکہ شعیب ملک نے بھی اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سرخ دل بنایا ہے۔