0

زرتاج گل سے جھگڑا،سپیکر قومی اسمبلی نے طارق بشیر چیمہ کو سخت سزا سنا دی

اسلام آباد(نیا محاز )سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معافی کے باوجود طارق بشیر چیمہ کو پورے سیشن کیلئے معطل کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیکر کی جانب سے اس حوالے سے اٹھایا جانے والا سوال ایوان نے منظور کرلیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں زرتاج گل اور طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخی ہوئی تھی،زرتاج گل کی جانب سے نازیبا الفاظ کی شکایت پر ایوان میں ہنگامہ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں