0

عمران خان کی مشکلات میں فی الحال کوئی کمی نہیں آئے گی : منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی(نیا محاز )پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر منظوروسان نے بانی پی ٹی آئی کے مستقبل پر پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مستقبل خطرے سے دوچار ہے۔

ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مستقبل مشکلات میں ہے اور ان کی مشکلات میں فی الحال کوئی کمی نہیں آئے گی، وہ فائدے کے بجائے نقصان میں جائیں گے۔منظور وسان نے عمران خان سے متعلق کل کیا خواب دیکھا تھا؟انہوں نے شیر افضل مروت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور شیر افضل مروت کی آپس میں نوراکشتی ہے، عمران خان کے کہنے پر ہی یہ سب کچھ کیا جارہا ہے، وہ محسوس کروانا چاہتے ہیں کہ وہ سعودی عرب کے خلاف نہیں اورجو بھی رہنما سعودی کے خلاف بات کرے گا، مروت کی طرح نکالا جائے گا۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ پاکستان بننے سے اب تک کسی بھی وفاقی حکومت نے مدت پوری نہیں کی، ہوسکتا ہے کہ شہباز شریف 5 سال مکمل کریں جب کہ ملک میں مہنگائی میں واضح کمی آئی ہے، سندھ حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں