نئی دہلی(نیا محاز اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 مئی2024ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر معمور سیکیورٹی اہلکار نے خود کشی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں خود کی گردن میں گولی ماری۔ سیکیورٹی اہلکار ان دنوں چھٹیاں گزارنے اپنے گاؤں گیا ہوا تھا۔
39 سالہ پرکارش نے اپنی سرکاری پستول سے خود کی گردن میں چلائی۔
انہوں نے پسماندگان میں اس کے بوڑھے ماں باپ، اہلیہ اور دو نابالغ بچے، ایک بھائی اور خاندان کے چند افراد چھوڑے ہیں۔جامنیر پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر کرن شندے نے اس حوالے سے بتایا کہ افسوسناک واقعہ منگل کی صبح تقریباً 1:30 بجے کے قریب پیش آیا، مبینہ خودکشی کے پیچھے اصل وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔