0

روسی صدر 6 ماہ میں دوسری بار چین کے دورے پر پہنچ گئے

بیجنگ(نیا محاز ) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر چین کے دورے پر پہنچ گئے۔ رواں برس مارچ میں پانچویں بار صدر منتخب ہونے کے بعد یہ ان کا کسی بیرون ملک کا پہلا دورہ ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا چینی صدر شی جن پنگ نے پ±رتپاک استقبال کیا۔ دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے۔ گریٹ ہال آف دی پیپل کے باہر ایک شاندار استقبالیہ تقریب رکھی گئی۔صدر شی جن پنگ نے اپنے “پرانے دوست” ولادیمیر پوٹن کو بتایا کہ دنیا میں انصاف کو برقرار رکھنے کے لئے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں اور چین روس تعلقات امن کے لئے سازگار ہیں۔دونوں رہنماو¿ں نے ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین اور روس کے درمیان موجودہ خوشگوار تعلقات کے قیام کے لئے سخت محنت کی طویل کہانی ہے اور دونوں فریق ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔

روسی صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ اس دورے کی اہمیت اس لئے بھی بڑھ جاتی ہے کہ یوکرین جنگ کے بعد سے چین اور روس کی تجارت میں اضافہ ہوا ہے اور 2023 میں یہ 240 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں