0

بتیاں بجھائی رکھ دی، دلجیت نے مداحوں ہی نہیں شازیہ منظورکا دل بھی جیت لیا

لاہور(نیا محاز اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 مئی2024ء) پاکستانی اور ہندوستانی پنجابی گلوکار ایک ہی ثقافت کی وجہ سے پاکستان اور بھارت دونوں میں مقبول ہیں، ایک وقت تھا کہ پاکستانی گلوکار میڈم نورجہاں، شازیہ منظور، ابرار الحق وغیرہ جیسے پاکستانی گلوکار بھارت میں بے حد مقبول تھے، آج بھی دونوں طرف کے گلوکار ایک دوسروں کے گیت گا کر باہمی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

حال ہی میں ہندوستانی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے لائیو کنسرٹ میں پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کا مشہور پنجابی گانا بتیاں بجھائی رکھدی وے دیوا بلے ساری رات گایا ہے۔دلجیت دوسانجھ کی پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کا گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کا شازیہ منظور نے بھی مثبت انداز میں جواب دیا ہے، دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے لیے پنجابی میں تعریفانہ تبادلہ خیال کیا۔دلجیت دوسانجھ نے انسٹاگرام پر لکھا شازیہ منظور کے لیے عزت عزت اے بہت پیار، جس پر شازیہ منظور نے ان کو جواب دیا کہ پتر آپ کے لیے بہت بڑا احترام، آپ ہمارے سب سے بڑے مداح کی طرف سے ہماری فخر چاردی کلا چھ راوو تے ماں بولدی، انج ای سیوا کرو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں