یہ کرینہ کپور سے طلاق اور تیسری شادی کی تیاری ہے، صارفین
ممبئی(نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 مئی2024ء) سیف علی خان نے بازو سے کرینہ کے نام کا ٹیٹو ہٹا دیا۔تفصیلا ت کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان عرف چھوٹے نواب کی حالیہ تصویر نے ہر ایک کی توجہ سمیٹ لی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سیف علی خان کی ممبئی ائیر پورٹ پر لی گئی ایک نئی تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔
مذکورہ تصویر میں 53سالہ اداکار کے بازو پر ایک نئے ٹیٹو نے 16برس قبل گدوائے گئے اہلیہ و بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے نام کے ٹیٹو کی جگہ لے لی ہے۔
تصویر سوشل میڈیا کی زینت بننے کے بعد صارفین مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔بعض صارفین کے مطابق یہ تبدیلی نئی فلم کی ڈیمانڈ ہے جبکہ بعض کے مطابق یہ کرینہ کپور سے طلاق اور تیسری شادی کی تیاری ہے۔
بعدازاں اداکار نے بیبو کی محبت میں ان کے نام کا ٹیٹو اپنے بائیں بازو پر گدوایا تھا۔ ایک انٹرویو کے دوران چھوٹے نواب نے بتایا تھا کہ انہیں ٹیٹو بنوانے کا خیال برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم سے متاثر ہو کر آیا تھا۔چند سال محبت میں رہنے کے بعد دونوں فنکار 2012میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، ان کے دو بیٹے تیمور علی خان اور جیہ علی خان ہیں۔