0

نان فائلرز کو 100 روپے کے لوڈ پر کتنا موبائل بیلنس موصول ہوگا؟ ایسا دعویٰ کہ پاکستانیوں کا حکومت پر غصہ ساتویں آسمان کو چھو جائے گا

اسلام آباد(نیا محاز ) حکومت نے ٹیکس نادہندگان کے لیے موبائل فون بیلنس پر لاگو ’ود ہولڈنگ ٹیکس‘ کی شرح میں کئی گنا اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے نیا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے تحت ان کے لیے موبائل فون بیلنس پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھا کر 90فیصد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت موبائل فون ری چارج پر 2.5فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جا رہا ہے۔ اگر ایف بی آر کی طرف سے اس منصوبہ بندی پر عملدرآمد کیا جاتا ہے تو ٹیکس نادہندگان کے 100روپے کے ری چارج سے 90روپے کی کٹوتی شروع ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ ایف بی آر کی طرف سے قبل ازیں 5لاکھ سے زائد ٹیکس نادہندگان کے سم کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے ایف بی آر کو عارضی طور پر اس پر عملدرآمد کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کے حکم پر ٹیلی کام کمپنیاں ساڑھے 11ہزار کے لگ بھگ ٹیکس نادہندگان کے سم کارڈز بلاک بھی کر چکی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں