اسلام آباد (نیا محاز) پاکستان نے آئی کیوب قمر کی کامیابی کے بعد ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا، نیا سیٹلائٹ ایم ایم ون 30 مئی کو خلا میں چھوڑا جائے گا۔
جو جدید ترین مواصلاتی نظام کی تشکیل میں رہنمائی کرے گا۔
آج نیوز کے مطابق سیٹلائٹ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فائیوجی اور انٹرنیٹ کی بہتر دستیابی کو سیٹلائٹ یقینی بنائے گا۔سیٹلائٹ سپارکو اور نیشنل اسپیس ایجنسی کی جانب سے خلاء میں لانچ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپارکو کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر موصول ہوگئی ہے۔
0