0

سعودی عرب میں نشہ آور شبوکی تشہیر کرنے والے تین پاکستانی گرفتار کرلیے گئے

جدہ(نیا محاز)سعودی عرب میں نشہ آور شبوکی تشہیر کرنے والے تین پاکستانیوں کو گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق،سعودی عرب کے محکمہ نارکوٹکس کنٹرول نے جدہ گورنریٹ میں ایک پاکستانی سے 998گرام میتھم فیٹامائن، نشہ آور شبو برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ نشہ آور شبو منشیات کی خطرناک ترین اقسام میں شمار کی جاتی ہے۔ گرفتار پاکستانی کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے الشرقیہ صوبے میں دو پاکستانیوں کو شبو کی تشہیر کرنے پر گرفتار کرکےانہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ۔
روزنامہ جنگ کے مطابق شبو نامی دوا مرکزی اعصابی نظام کے لیے ایک محرک ہے، یہ دماغ میں خوشی سے منسلک ایک کیمیکل ڈوپامائن کی زیادہ مقدار کے اخراج کا سبب بنتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں