واشنگٹن (نیا محاز اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 سالہ بیٹے بیرن ٹرمپ نے سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا۔العربیہ اردو کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 سالہ بیٹے بیرن ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے مندوب کے طور پر منتخب ہونے کے بعد سیاست کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
ریپبلکن نیشنل کنونشن کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ریاستی پارٹی نے ٹرمپ کے دیگر بچوں کو بھی منتخب کیا، جن میں ایرک ٹرمپ اپنے وفد کے سربراہ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر، ٹفنی پولس اور ان کے شوہر مائیکل پولس کو مندوبین کے طور پر منتخب کیا گیا،تاہم ایوانکا ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کے پانچ بچوں میں سے واحد اولاد ہے جو ان کی انتظامیہ میں سینئر مشیر ہونے کے بعد سیاست سے دور ہو چکی ہیں ۔
اپنے خاندان کے بہت سے افراد کی طرح وہ اب فلوریڈا کو اپنا گھر کہتی ہیں۔