0

حکومت کرکٹ کی طرح ہاکی کو بھی سپورٹ کرے، کپتان قومی ہاکی ٹیم

ایپوہ (نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 10 مئی2024ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے اذلان شاہ ہاکی کپ میں کامیابیوں پر خوشی ک اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کرکٹ کی طرح ہاکی کو بھی سپورٹ کرے۔

ایک انٹرویو میں قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل نے کہا کہ ملک میں ہاکی کے کئی مسائل ہیں، سب سے بڑا مسئلہ ہاکی فیڈریشن کا مالی طور پر مضبوط نہ ہونا ہے۔عماد شکیل نے کہاکہ ہاکی کے کھلاڑیوں کے پاس نوکریاں نہیں ہیں، حکومت جس طرح کرکٹ کو سپورٹ کرتی ہے ہاکی کو بھی کرے تو پاکستان ہاکی کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتا ہے۔ عماد شکیل بٹ نے کہا کہ ہاکی کھلاڑی صرف پاکستانی پرچم کی سر بلندی کے لیے کھیل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں