مہذب معاشروں میں اس قسم کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ، شہدا ہمارے قومی ہیروز ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات ق لیگ پنجاب
لاہور (نیا محاز اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2024ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے انہوں نے کہا کہ مہذب معاشروں میں اس قسم کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں، شہدا ہمارے قومی ہیروز ہیں ہر پاکستانی کے دل میں ان کے لئے احترام اور محبت ہے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اہم حساس تنصیبات پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں منصوبہ بندی کرنے اور شہداء کی توہین کرنےوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں.
0