0

کیا رنویرسنگھ اوردیپیکا پڈوکون کا بریک اپ ہونے والا ہے

رنویرسنگھ نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے شادی کی تمام تصاویر ہٹا دیں
ممبئی (نیا مھاز اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 08 مئی2024ء) رنویر سنگھ کی جانب سے دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنی شادی کی تمام تصاویر اپنے انسٹاگرام اکانٹ سے ہٹانے پر مداح حیران رہ گئے۔رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اٹلی میں شادی کی اور اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں اور بعد میں ان کی مزید تصاویر بھی شیئر کیں۔سنگھ کے انسٹاگرام اکانٹ پر اب جنوری تک تصاویر اور تقریبا پوسٹس ہیں۔
تاہم بعد میں یہ واضح کیا گیا کہ اداکار نے 2023 سے پہلے کے تمام مواد کو محفوظ کیا ہے اور اپنی شادی کی کسی بھی تصویر کو حذف نہیں کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی جوڑے کی وسیع تر سوشل میڈیا مینجمنٹ حکمت عملی کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ پنجابی منڈارنویر سنگھ اور ڈمپل گرل دیپیکا پڈوکون 2018 میں شادی کے بعد سے بالی ووڈ کے طاقتور جوڑوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

دونوں نے بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلموں جیسے گولیوں کی راس لیلا رام لیلا، باجی را مستانی اور پدماوت میں کام کیا ہے اور اپنی آن اور آف اسکرین کیمسٹری کے لئے مشہور ہیں۔رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر روہیت شیٹھی کی فلم سنگھم اگین میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔سنگھ آنے والی ڈان ۳ فلم کو بھی لیڈ کریں گے جبکہ پڈوکون کالکی ۲۸۹۸ عیسوی میں ایک کردار ادا کریں گی۔اس سے قبل دونوں نے اعلان کیا تھا کہ ان کے یہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے ۔ایک انسٹاگرام پوسٹ میں جوڑے نے انکشاف کیا کہ ان کا بچہ ستمبر 2024 میں آ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں